سَأَلَ سَاۤىِٕلُۢ بِعَذَابࣲ وَاقِعࣲ ﴿١﴾
ایک سوال کرنے والے(1) نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
مِّنَ ٱللَّهِ ذِی ٱلۡمَعَارِجِ ﴿٣﴾
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.(1)
تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰۤىِٕكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَیۡهِ فِی یَوۡمࣲ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِینَ أَلۡفَ سَنَةࣲ ﴿٤﴾
جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں(1) ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.(2)
إِنَّهُمۡ یَرَوۡنَهُۥ بَعِیدࣰا ﴿٦﴾
بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.
وَنَرَىٰهُ قَرِیبࣰا ﴿٧﴾
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.(1)
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ﴿٩﴾
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.(1)
یُبَصَّرُونَهُمۡۚ یَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ یَفۡتَدِی مِنۡ عَذَابِ یَوۡمِىِٕذِۭ بِبَنِیهِ ﴿١١﴾
(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے(1) ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
وَمَن فِی ٱلۡأَرۡضِ جَمِیعࣰا ثُمَّ یُنجِیهِ ﴿١٤﴾
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.(1)
كَلَّاۤۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ﴿١٥﴾
(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.(1)
نَزَّاعَةࣰ لِّلشَّوَىٰ ﴿١٦﴾
جو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.(1)
وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰۤ ﴿١٨﴾
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.(1)
۞ إِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا ﴿١٩﴾
بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.(1)
ٱلَّذِینَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَاۤىِٕمُونَ ﴿٢٣﴾
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.(1)
وَٱلَّذِینَ فِیۤ أَمۡوَ ٰلِهِمۡ حَقࣱّ مَّعۡلُومࣱ ﴿٢٤﴾
اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.(1)
لِّلسَّاۤىِٕلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ ﴿٢٥﴾
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.(1)
وَٱلَّذِینَ یُصَدِّقُونَ بِیَوۡمِ ٱلدِّینِ ﴿٢٦﴾
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.(1)
وَٱلَّذِینَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ ﴿٢٧﴾
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.(1)
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَیۡرُ مَأۡمُونࣲ ﴿٢٨﴾
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.(1)
وَٱلَّذِینَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَـٰفِظُونَ ﴿٢٩﴾
اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.
إِلَّا عَلَىٰۤ أَزۡوَ ٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَیۡمَـٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَیۡرُ مَلُومِینَ ﴿٣٠﴾
ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.(1)
فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَاۤءَ ذَ ٰلِكَ فَأُوْلَـٰۤىِٕكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ ﴿٣١﴾
اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
وَٱلَّذِینَ هُمۡ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَ ٰعُونَ ﴿٣٢﴾
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.(1)
وَٱلَّذِینَ هُم بِشَهَـٰدَ ٰتِهِمۡ قَاۤىِٕمُونَ ﴿٣٣﴾
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.(1)
فَمَالِ ٱلَّذِینَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِینَ ﴿٣٦﴾
پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
عَنِ ٱلۡیَمِینِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِینَ ﴿٣٧﴾
دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..(1)
أَیَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِئࣲ مِّنۡهُمۡ أَن یُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِیمࣲ ﴿٣٨﴾
کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
كَلَّاۤۖ إِنَّا خَلَقۡنَـٰهُم مِّمَّا یَعۡلَمُونَ ﴿٣٩﴾
(ایسا) ہرگز نہ ہوگا(1) ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.(2)
فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَـٰرِقِ وَٱلۡمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ ﴿٤٠﴾
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں(1) کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
عَلَىٰۤ أَن نُّبَدِّلَ خَیۡرࣰا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِینَ ﴿٤١﴾
اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں(1) اور ہم عاجز نہیں ہیں.(2)
فَذَرۡهُمۡ یَخُوضُواْ وَیَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ یُلَـٰقُواْ یَوۡمَهُمُ ٱلَّذِی یُوعَدُونَ ﴿٤٢﴾
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے(1) یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
یَوۡمَ یَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعࣰا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبࣲ یُوفِضُونَ ﴿٤٣﴾
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.(1)
خَـٰشِعَةً أَبۡصَـٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةࣱۚ ذَ ٰلِكَ ٱلۡیَوۡمُ ٱلَّذِی كَانُواْ یُوعَدُونَ ﴿٤٤﴾
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی(1) ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی(2)، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.(3)