عَمَّ یَتَسَاۤءَلُونَ ﴿١﴾
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.(1)
ٱلَّذِی هُمۡ فِیهِ مُخۡتَلِفُونَ ﴿٣﴾
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں.(1)
ثُمَّ كَلَّا سَیَعۡلَمُونَ ﴿٥﴾
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا.(1)
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَـٰدࣰا ﴿٦﴾
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟(1)
وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادࣰا ﴿٧﴾
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)(1)
وَخَلَقۡنَـٰكُمۡ أَزۡوَ ٰجࣰا ﴿٨﴾
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.(1)
وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتࣰا ﴿٩﴾
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.(1)
وَجَعَلۡنَا ٱلَّیۡلَ لِبَاسࣰا ﴿١٠﴾
اور رات کو ہم نے پرده بنایا.(1)
وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشࣰا ﴿١١﴾
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.(1)
وَبَنَیۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعࣰا شِدَادࣰا ﴿١٢﴾
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.(1)
وَجَعَلۡنَا سِرَاجࣰا وَهَّاجࣰا ﴿١٣﴾
اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.(1)
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَ ٰتِ مَاۤءࣰ ثَجَّاجࣰا ﴿١٤﴾
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.(1)
لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبࣰّا وَنَبَاتࣰا ﴿١٥﴾
تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.(1)
وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا ﴿١٦﴾
اور گھنے باغ (بھی اگائیں).(1)
إِنَّ یَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِیقَـٰتࣰا ﴿١٧﴾
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.(1)
یَوۡمَ یُنفَخُ فِی ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجࣰا ﴿١٨﴾
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.(1)
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَاۤءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَ ٰبࣰا ﴿١٩﴾
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.(1)
وَسُیِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ﴿٢٠﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.(1)
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادࣰا ﴿٢١﴾
بیشک دوزخ گھات میں ہے.(1)
لَّـٰبِثِینَ فِیهَاۤ أَحۡقَابࣰا ﴿٢٣﴾
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.(1)
إِلَّا حَمِیمࣰا وَغَسَّاقࣰا ﴿٢٥﴾
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.(1)
جَزَاۤءࣰ وِفَاقًا ﴿٢٦﴾
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.(1)
إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا یَرۡجُونَ حِسَابࣰا ﴿٢٧﴾
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.(1)
وَكُلَّ شَیۡءٍ أَحۡصَیۡنَـٰهُ كِتَـٰبࣰا ﴿٢٩﴾
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے.(1)
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِیدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا ﴿٣٠﴾
اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے.(1)
إِنَّ لِلۡمُتَّقِینَ مَفَازًا ﴿٣١﴾
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے.(1)
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابࣰا ﴿٣٣﴾
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں.(1)
وَكَأۡسࣰا دِهَاقࣰا ﴿٣٤﴾
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں.(1)
لَّا یَسۡمَعُونَ فِیهَا لَغۡوࣰا وَلَا كِذَّ ٰبࣰا ﴿٣٥﴾
وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.(1)
جَزَاۤءࣰ مِّن رَّبِّكَ عَطَاۤءً حِسَابࣰا ﴿٣٦﴾
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.(1)
رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَیۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَـٰنِۖ لَا یَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابࣰا ﴿٣٧﴾
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.(1)
یَوۡمَ یَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰۤىِٕكَةُ صَفࣰّاۖ لَّا یَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابࣰا ﴿٣٨﴾
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے(1) تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.(2)
ذَ ٰلِكَ ٱلۡیَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَاۤءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا ﴿٣٩﴾
یہ دن حق ہے(1) اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے.(2)
إِنَّاۤ أَنذَرۡنَـٰكُمۡ عَذَابࣰا قَرِیبࣰا یَوۡمَ یَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ یَدَاهُ وَیَقُولُ ٱلۡكَافِرُ یَـٰلَیۡتَنِی كُنتُ تُرَ ٰبَۢا ﴿٤٠﴾
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے(1) ۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا(2) اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.(3)